خیبر ایجنسی : نیٹو آئل ٹینکر پر نامعلوم افرادکی فائرنگ، 2افراد زخمی

NATO Oil Tanker

NATO Oil Tanker

جمرود(جیوڈیسک) خیبر ایجنسی میں نیٹو آئل ٹینکر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے 2افراد زخمی ہوگئے ،سلالہ چیک پوسٹ پر حملے کے بعد پہلی بار نیٹو فورسز کو تیل فراہم کیا جارہا تھا۔

تحصیل جمرود کے علاقہ وزیر ڈنڈ میں آج صبح نامعلوم افراد نے نیٹو کے آئل ٹینکر پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے ٹینکر کا ڈرائیور اور کلینر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلکس منتقل کردیاگیا ہے۔

سلالہ چیک پوسٹ پر حملے کے بعد پہلی بارافغانستان میں نیٹو فورسز کو تیل فراہم کیا جارہا تھا۔آج 10آئل ٹینکر افغانستان روانہ ہورہے ہیں۔ سلالہ چیک پوسٹ پر 26نومبر 2011 کو نیٹو فورسز نے حملہ کیا تھا۔