خیبر میڈیکل کالج کے طلبا کا یونیفارم پہننے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) خیبر میڈیکل کالج کے طلبا نے یونی فارم پہننے کے احکامات کے خلاف کالج کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ میڈیکل کالج میں یونی فارم پہننے کا انتظامی فیصلہ واپس لیا جائے۔ طلبا کا موقف تھا کہ وہ 1954 سے پراسپکٹس میں شامل کیا جانے والا یونی فارم نہیں پہنیں گے اور اس وقت تک کلاسوں کا بائی کاٹ کریں گے۔

جب تک انتظامیہ اپنا فیصلہ واپس نہیں لے لیتی۔ جبکہ طلبا کی اکثریت یونیفارم پہن کر پڑھائی میں مصروف تھی۔ دوسری طرف پرنسپل خیبر میڈیکل کالج نے کہا کہ یونیفارم ادارے کی پہچان ہے۔ اس سے طلبا میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یونی فارم پہننے کا فیصلہ واپس نہیں لیا جائے گا۔