خیبرپختونخوا : ضمنی انتخابات کیلئے پی ٹی آئی امیدواروں کے نام فائنل

PTI

PTI

پشاور (جیوڈیسک) ضمنی انتخابات کیلئے تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا کے امیدواروں کے نام فائنل کر لئے گئے۔ دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف نے ضمنی انتخابات کیلئے پارلیمانی بورڈ بنانے کی ہدایت کر دی۔ پشاور تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں این اے ایک پشاور سے گل بادشاہ خان، این اے پانچ سے ڈاکٹر عمران خٹک، این اے چوبیس میں داوڑ خان، این اے ستائیس سے جہانگیر سیف اللہ کو امیدوار نامزد کیا ہے۔

پنجاب میں این اے اکہتر میانوالی سے عائلہ ملک، این اے ایک سو انتیس لاہور سے منشا سندھو اور این اے اڑتالیس اسلام آباد سے اسد عمر کو ٹکٹ دیئے جانے کا مکان ہے دیگر امیدواروں کا فیصلہ کل ہو گا۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات کیلئے پارلیمانی بورڈ امیدواروں کی لسٹ بنائے گا جس کی روشنی میں وزیراعظم نواز شریف امیدواروں کے ناموں کی حتمی فہرست جاری کریں گے۔