خیبرپختونخوا میں پاکستان کی پہلی گشتی عدالت کا آغاز

Chief Justice Peshawar

Chief Justice Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) خیبرپختونخوا میں پاکستان کی پہلی گشتی عدالت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔یہ عدالت صوبہ کے مختلف علاقوں میں جا کر تنازعات کے فیصلے کرے گی۔ گشتی عدالت کا افتتاح پشاور میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس دوست محمد خان نے ایک تقریب میں کیا۔

ذرائع سے گفت گو میں انہوں نے کہا کہ انصاف کے حصول کیلئے لوگوں کو شہروں میں قائم عدالتوں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔ بلکہ گشتی عدالتیں دوردراز علاقوں میں پہنچ کر تنازعات فوری حل کریں گی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ گشتی عدالتوں کے لئے 9 ججوں اور 18 وکلا کو تربیت دی گئی ہے اور کوئی بھی شہری فون کر کے گشتی عدالت کو اپنے علاقے بلاسکے گا۔