خیبر پختون خوا کے بیشتر دریاوں میں نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ

Rivers

Rivers

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختون خوا کے بیشتر دریاوں میں نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فلڈ وارننگ سیل خیبر پختون خوا کے مطابق دریا ئے سندھ میں اٹک کے مقام پر پانی کا بہاو 2 لاکھ 52 ہزار 700 کیوسک، نوشہر ہ میں 66 ہزار 300 کیوسک، دریائے پنجگوڑا میں دیر کے مقام پر 11 ہزار 592 کیوسک۔

اور دریا ئے کا بل میں ورسک کے مقام پر 38 ہزار 130 کیوسک، جبکہ دریائے نا گمان میں پانی کا بہاو 5 ہزار407 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جہاں نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔ فلڈ وراننگ سیل کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔