شاہ رخ خان کا علم نجوم اور لکی نمبرز پر اندھا یقین

Shah Rukh Khan

Shah Rukh Khan

ممبئی(جیوڈیسک)بھارتی اداکار شاہ رخ خان علم نجوم اور لکی نمبرز پر اندھا یقین رکھتے ہیں، اداکار 555 اور 40 کو اپنے لئے لکی اور 3 کو برا سمجھتے ہیں۔ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان لکی نمبرز پر اندھا یقین رکھتے ہیں۔ کنگ خان علم نجوم اور نمبرز کی پاور پر اتنا یقین رکھتے ہیں کہ ان کے اردگرد موجود ہر ذاتی چیز پر ان کا لکی نمبر 555 اور 40 درج ہوتا ہے۔

پہلے تو کنگ خان صرف 555 کو اپنے لئے انتہائی لکی سمجھتے تھے تاہم اب ان کی اس فہرست میں 40 بھی شامل ہوگیا ہے۔ بھارتی ذرائع کے مطابق شاہ رخ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ان کے تین ذاتی موبائل نمبروں میں سے آخری تین اعداد555 اور 40 کا امتزاج ہیں۔

صرف یہی نہیں بلکہ ان کی اہلیہ گوری اور ساتھ کام کرنیوالے تمام اعلی ملازمین کے موبائل نمبروں میں بھی یہ اعداد ضرور شامل ہیں۔ ان کی کار کی نمبر پلیٹ اور ای میل آئی ڈی بھی انہیں اعداد پر مشتمل ہے۔

جبکہ کنگ خان اپنے لئے تین کے ہندسے کو بہت برا سمجھتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ رخ کسی ماہر علم نجوم سے اپنے لئے ان نمبروں کا انتخاب نہیں کرواتے بلکہ وہ خود ہی اس کا فیصلہ کرتے ہیں اور اس کے لئے وہ رات کو سائنسی علوم کے مطالعے کے لیے بھی ضرور وقت نکالتے ہیں۔