کنگ آف میلوڈی استاد راحت فتح علی خاں چالیس برس کے ہو گئے

Rahat Fateh Ali Khan

Rahat Fateh Ali Khan

لاہور (جیوڈیسک) لازوال گیتوں کے خالق استاد راحت فتح علی خاں زندگی کی چالیسویں بہار میں داخل ہو گئے ہیں، راحت فتح علی خان فیصل آباد میں نو دسمبر 1974ء کو پیداہوئے،، وہ ایک پاکستانی موسیقار اور گلوکار ہیں،، کلاسیکی موسیقی اور قوالی کے فن میں انھوں نے اپنے چچا نصرت فتح علی خان سے تربیت حاصل کی تھی۔

راحت فتح علی خان بنیادی طور پر پنجابی قوالی کے ایک گلوکار ہیں،، وہ استاد نصرت فتح علی خان کے بھتیجے ہیں، قوالی کے علاوہ بھی وہ ،غزل اور ہلکی پھلکی موسیقی گاتے ہیں راحت فتح علیخان نے بے شمار قوالیں گائیں جن تمہیں دل لگی بھول جانی پڑے گی، یہ جوہلکا ہلکا سرور اور دیگر شامل ہے۔

انھوں نے کلام اقبال بھی گایا۔۔۔را حت فتح علی حان کے مشہور گانوں میں میں تینوں سمجھاواں کی، ضروری تھا ،آس پاس خدا، کوئی میرے دل دا حال۔عشق دیوانگی سرفہرست ہیں راحت فتح علی خان بڑے پیمانے پر پاکستان اور بھارت کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کا دورہ کرکے اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔