شاہ سلمان نے سعودی عرب میں رات کا کرفیو لگا دیا

Shah Salman

Shah Salman

ریاض (اصل میڈیا ڈیسک) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مملکت میں کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے رات کے کرفیو کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب میں رات سات بجے سے صبح چھ بجے تک کرفیو برقرار رہےگا۔ شاہ سلمان کے اس فیصلے پرعمل درآمد کا آغاز آج سوموار کی رات سے کردیا گیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی ‘ایس پی اے’ نے بتایا کہ شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے شہریوں اور ملک میں مقیم غیرملکی باشندوں کی کرونا وائرس سے بچائو کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود نے 28 رجب المرجب بہ مطابق 23 مارچ 2020ء اکیس روز تک رات کا کرفیو لگا دیا ہے۔

وزارت داخلہ کو ملک میں کرفیو کے اعلان پرعمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے گی۔ تمام سول اور فوجی ادارے وزارت داخلہ سے تعاون کےپابند ہوں گے۔

سرکاری اور نجی شعبوں کےملازمین کو کرفیوکی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ سیکیورٹی ، فوجی اور میڈیا شعبوں کے ملازمین، صحت اور بنیادی سروس فراہم کرنے والے اداروں کے کارکن بھی اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں کرونا سے چھ سو کے قریب افراد متاثر ہونے کی تصدیق کی جا چکی ہے۔