کنجاہ کی کشمیری برادری کاایک بہت بڑااکٹھ شعیب عمرسیٹھی کی رہائش گاہ پرمنعقد ہوا

کنجاہ (جی پی آئی)کنجاہ کی کشمیری برادری کاایک بہت بڑااکٹھ شعیب عمرسیٹھی کی رہائشگاہ پرمنعقدہوا۔جس میں کشمیری برادری کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔اورمتفقہ طورپرسابق نائب ناظم شیخ شہکازاسلم کی قیادت پراعتمادکااظہارکیاگیا۔جس میں حلقہ این اے 105کے امیدوارچوہدری پرویزالہی ،حلقہ پی پی110کے امیدوارچوہدری مونس الہی کی بھرپورحمایت کااعلان کیاگیا۔

فیصلہ کیاگیاکہ کنجاہ کی کشمیری برادری چوہدری برادران کاساتھ ڈنکے کی چوٹ پردینگے۔اورگیارہ مئی کوسائیکل پرمہرلگاکرکنجاہ سے کلین سوئپ کرینگے۔اس موقع پرسابق نائب ناظم شیخ شہکازاسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میری برادری اوردیگربرادریوں نے پہلے بھی مجھ پراعتماد کیا

مجھے نائب ناظم بنایا۔میں ان کااحسان مندہوں۔آج ایک بارپھرانہوں نے مجھے عزت بخشی ہے اورمجھے ذمہ داری سونپی ہے۔میں اسے احسن طریقے سے سرانجام دوں گا۔انہوں نے کہاکہ پہلے بھی کشمیری برادری اوراس کے ساتھ ساتھ دیگربرادریوں کی خدمت کی ہے۔اوران کے مسائل حل کیے۔انہوں نے مزیدکہاکہ چوہدری برادران نے1122ریسکیو،گجرات یونیورسٹی کاتحفہ،پورے ملک میں سٹرکوں کاجال بچھاکراورگھرگھرسوئی گیس فراہم کرکے عوام کے دل جیت لئیے ہیں۔

انشا اللہ عوام چوہدری پرویزالہی اورچوہدری مونس الہی کوبھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے انہوں نے کہاکہ چوہدری برادران کے دورحکومت میں عوام خوشحال تھے۔اورملک وقوم نے ترقی کی منازل طے کیں۔حلقہ پی پی110یوتھ ونگ کے نائب صدررضوان بٹ نے کہاکہ کنجاہ کی کشمیری برادری سابق نائب ناظم شیخ شہکازاسلم کے شانہ بشانہ ہیں۔

چوہدری پرویزالہی،چوہدری مونس الہی کی کامیابی کے لئے کوئی کسراٹھانہ رکھیں گے۔انشا اللہ آنے والادورمسلم لیگ ق کاہے۔مسلم لیگ ق یوتھ ونگ کنجاہ کے صدرعنصرمحمودعرف منشی پہلوان،شیخ زاہد،منظورڈار،ساجدبٹ نے بھی خطاب کیا۔