کوریا کواٹرز فائنل جیت گیا، پاکستان سیمی فائنل دوڑ سے باہر

Hockey

Hockey

جوہر بارو ورلڈ ہاکی لیگ کے کوارٹرز فائنل میں پاکستان حریف جنوبی کوریا سے ہار کر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا۔ میچ کا سکور چار تین رہا۔

ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان کوارٹرز فائنل کھیلا گیا۔ گرین شرٹس نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا۔ محمد وقاص نے پانچویں منٹ میں گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی۔ میچ کے سترہویں منٹ میں محمد توثیق نے اس سبقت کو دو گنا کر دیا۔

اکتیسویں منٹ میں کورین کھلاڑی نے گیند کو جال تک پہنچ کر سکور دو ایک کر دیا۔ اس سکور پر پہلے ہاف کا اختتام ہوا۔ دوسرے ہاف کی شروعات بھی دھواں دھار ہوئیں۔ کوریا کے کینگ مون نے گول کرکے میچ دو دو سے برابر کر دیا۔ زور کے اس جوڑ میں شکیل عباسی نے ہمت دکھائی اور گول داغ ڈالا جس سے سکور تین ہو گیا۔ اڑتالیسویں منٹ میں پاکستان کی برتری ختم ہوئی جبکہ اگلے ہی منٹ کوریا نے سکور چار تین کر لیا۔