کوٹ رادھا کشن واقعہ: لاہور میں مسیحی تنظیموں کی احتجاجی ریلی

Protest

Protest

لاہور (جیوڈیسک) کوٹ رادھا کشن واقعے کے خلاف لاہور میں مسیحی تنظیموں نے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مجرموں کو سخت ترین سزائیں دینے کا مطالبہ کیا۔ لاہور پریس کلب کے باہر جمع یہ لوگ سراپا احتجاج ہیں اپنے مسیحی بہن بھائی پر بہیمانہ تشدد اور زندہ جلتی بھٹی میں جھونکنے کے اندوہناک واقعے کے خلاف، جو پیش آیا چند روز قبل کوٹ رادھا کشن میں۔

پریس کلب سے پنجاب اسمبلی کی جانب نکالی گئی احتجاجی ریلی میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد صرف کاغذی کارروائی کا مطالبہ نہیں، وہ مکمل تحقیقات اور اس کے نتائج چاہتے ہیں۔ مظاہرے میں شریک مسیحی برادری کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں اقلیت ضرور ہیں۔

لیکن اس ملک کے شہری ہیںاور انصاف کی امید رکھتے ہیں، اب ڈر اور خوف کی فضاء میں سانس لینابھی مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے۔ ریلی کے شرکاء نے پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا ، عوام کے منتخب ایوان کے سامنے علامتی جنازے رکھے اور بار بار یہ مطالبہ کیا کہ سفاکانہ فعل کے مرتکب افراد کیساتھ کسی طور ،کوئی رعایت یا رحم نہ برتا جائے۔