کے پی حکومت نے بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

Elections

Elections

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) صوبائی حکومت نے بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کے فیصلے کو چیلنج کر دیا۔

صوبائی حکومت نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا، جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 25 نومبر کو سماعت کرے گا۔

صوبائی حکومت نے بلدیاتی الیکشن کا پہلا مرحلہ غیر جماعتی بنیاد پر کرانے کا قانون بنایا تھا جب کہ پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو جماعتی بنیاد پر الیکشن کرانے حکم دیا تھا۔

کے پی حکومت نے سپریم کورٹ سے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائیکورٹ نے غیر جماعتی بنیاد پر الیکشن کرانے کی شق کالعدم قرار دی، ہائیکورٹ کے فیصلے سے قانون میں ابہام پیدا ہوا ہے۔