کے پی کے اور قبائلی علاقوں میں جرگے متبادل نظام کی اچھی مثال ہیں، وزیراعظم

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہےکہ خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں میں جرگوں کا قیام، متبادل نظام کی اچھی مثال ہے۔

انہوں نے تنازعات کے حل کے متبادل نظام کو مؤثر بنانے اور اس کے لیے قانون سازی کی ہدایات بھی جاری کردیں۔ وزیر اعظم نواز شریف نے تنازعات کے متبادل حل کے نظام سے متعلق اجلاس میں مزید کہا کہ متبادل نظام موجودہ عدالتی نظام کے لئے تقویت کا باعث ہوتا ہے،متبادل نظام میں اصلاحات سے عدالتوں پر مقدمات کابوجھ کم ہو گا، اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔

وزیر اعظم نے زور دیا کہ مقدمات کی تحقیقات اور تفتیش میں تیزی کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال کا حل بڑھایا جائے، متبادل نظام کے لئے اہلیت، دانش اور اچھی شہرت کے حامل افراد کو با اختیار جائے۔