کراچی:ایک ہفتے کے دوران مہنگا ئی کی شرح میں 6.97 فیصد اضافہ

Rate

Rate

کراچی(جیوڈیسک)کراچی21 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مہنگا ئی کی شرح میں 6.97 فی صد اضافہ ہوا، ملک میں انتخابات کے قریب آتے ہی ٹماٹروں کے ساتھ جوتے، چپلوں اور سینڈلوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے سالانہ بنیاد پر جوتے ، چپلوں اور سینڈلوں کی قیمت میں 20 سے لے کر30 فی صد تک کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ٹماٹر کی قیمتوں میں 60 فی صد اور دالوں کی قیمت میں 20 فی صد تک کا اضافہ ہوا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق آٹے اور آلوکی قیمتیں بھی 20 فی صد بڑھ گئیں ہیں۔اس کے علاوہ چاول کھانے پکانے کے تیل ، دودھ اور دہی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔