پا کستان تحریکِ انصاف ہی ملک و قوم کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے محترمہ تاشفین صفدر مرالہ

کھاریاں (جی پی آئی)پاکستان تحریکِ انصاف ہی ملک و قوم کو بحرانوں سے نکا ل سکتی ہے۔ عمران خان کے انقلا بی ویژن نے نو جوان نسل کو تبدیلی کا حقیقی را ستہ دکھا یا ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار راہنما PTIحلقہNA-107محترمہ تاشفین صفدر مرالہ نے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری شاہد محمود PTI اور دیگر بھی موجود تھے۔

محترمہ تاشفین صفدر مرالہ نے مزید کہا کہ اس وقت ملک تاریخ کے بد ترین دور سے گزر رہا ہے تبا ہ حال معیشت ، نقصِ امن ، مہنگا ئی ، بے روز گاری ، لا قانونیت ، بیرونی قر ضوں کا بو جھ ، کر پشن ، لو ٹ ما ر نے ملک و قوم کا دوالیہ کر دیا ہے۔ حکمران طبقہ نے کر پشن کے وہ شر مناک کردار سر انجام دئیے ہیں کہ قوم کے سرشرم سے جھک گئے ہیں۔

ان قیامت خیز ماحول میں ملک و قوم کو خوشحالی ، اور ترقی کی طرف لیکر جا نے والی قیا دت صرف اور صرف عمران خان ہی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ پا کستا ن تحریکِ انصاف نو جوان طبقہ میں تبدیلی کا شعور بیدار کر نے کے لیے کو شاں ہے آئندہ الیکشن میں تحریکِ انصاف کی ملک گیر کامیابی میں نظریا تی کارکنان کلیدی کردار ادا کریں گے۔

پی ٹی آئی ملک میں ایسا انقلا ب بر پا کر ے گی جس سے نو جوان نسل کو امید کی کر ن نظر آئے گی۔ انہو ں نے کہا کہ عمر ان خا ن وہ واحد لیڈر ہے جس نے اپنا دامن کر پشن سے پا ک رکھا ورنہ تمام سیا ست دان کر پشن سے پا ک معاشرہ دے سکے۔