ایل پی جی پر لیوی ٹیکس کے نفاذ کے خلاف حکم امتناعی میں توسیع

Lahore Court

Lahore Court

لاہور(جیوڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے ایل پی جی پر لیوی ٹیکس کے نفاذ کے خلاف اپنے حکم امتناعی میں23 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے اوگرا سے جواب طلب کر لیا۔ لاہور کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کی۔

ایل پی جی کمپنیوں کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اوگرا نے عدالتی حکم کے باوجود لیوی ٹیکس کے نفاذ کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس سے گھریلو اور کمرشل صارفین مہنگی گیس خریدنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عام صارفین کو قیمتوں میں اضافے سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے عدالت کو بتایاکہ عدالت اس حوالے سے پہلے ہی حکومت کو ہدایت جاری کر چکی ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں کو کمپنیوں کی مشاورت کے ساتھ طے کیا جائے مگر ایسا نہیں کیا گیا۔

اوگرا کے وکیل نے عدالت سے جواب داخل کرنے کے لئے مزید مہلت طلب کی جس پر عدالت نے ایل پی جی پر لیوی ٹیکس کے نفاذ کے خلاف اپنے حکم امتناعی میں23 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے اوگرا کو جواب داخل کرانے کی ہدایت کر دی۔