ایل پی جی کی قیمتوں میں 5 روپے فی کلو گرام اضافہ

LPG

LPG

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایل پی جی کی قیمتوں میں پانچ روپے فی کلو گرام اضافہ کر دیا گیا ہے۔ گھریلو سلنڈر 60 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر 240 روپے مہنگا ہو گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن کے مطابق گلگت، فاٹا، مظفرآباد، باغ، ناران اور پشاور میں ایل پی جی کی نئی قیمت 140 روپے فی کلو گرام مقرر کی گئی ہے۔ راولپنڈی، مری، میرپور، جہلم، بہاولپور، رحیم یار خان اور ملتان میں نئی قیمت 135 روپے فی کلو گرام ہوگی۔

گوجرانوالہ، فیصل آباد، سیالکوٹ اورگجرات میں نئی قیمت 130 روپے فی کلو گرام ہو گی۔ کراچی میں ایل پی جی کی نئی قیمت ایک سو پچیس روپے جبکہ لاہور میں ایل پی جی کی نئی قیمت 135 روپے فی کلو گرام ہوگی۔