لاہور:12 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کا فیصلہ، عوام خوش

Load shedding

Load shedding

لاہور(جیوڈیسک) لاہور میں گرمی اور لوڈشیڈنگ سے ستائے عوام کیلئے 12 گھنٹوں کی لوڈشیڈڈنگ بھی راحت نن گئی۔لیسکیو چیف نے تمام گرڈ اسٹیشنوں کو ہر ایک گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ کسی بھی گرڈ اسٹیشن کی جانب سے ایک گھنٹے سے زائد علاقے کی بجلی معطل کرنے پر سخت کارروائی کا بھی حکم جاری کیا گیا ہے۔

لیسکو چیف کے مطابق احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے کو فوری طور پر معطل کر کے محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ اذیت ناک لوڈشیڈنگ سے تنگ عوام کیلئے ہر ایک گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا فیصلہ بھی راحت کا باعث ثابت ہوا اور عوام نے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔