لاہور: 200 بھارتی سکھ یاتری واہگہ کے راستے واپس روانہ

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور مہار اجارنجیت سنگھ کی 174 ویں برسی کی تقریبات میں شرکت کے لئے آئے 200 بھارتی سکھ یاتری واہگہ کے راستے واپس روانہ ہو گئے۔ بھارتی سکھ یاتری21 جون کو پاکستان آئے تھے، یہاں قیام کے دوران انہوں نے جنم استھان باباگورونانک ننکانہ صاحب اور گوردوارہ سچا سودا فاروق آباد میں اپنے مقدس مقامات کی یا تراکی اور ماتھا ٹیکی کی رسوم ادا کیں۔

اس کے بعد سکھ یاتریوں نے لاہور میں گوردوارہ ڈیرہ صاحب میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 174 ویں برسی کی تقریبات میں شرکت کی، آج صبح یہ سکھ یاتری ٹرین کے ذریعے واپس بھارت روانہ ہو گئے، واہگہ ریلویاسٹیشن پر سکھ یاتریوں کوبھوجن پیش کیا گیا، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، بھارتی سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان میں جو پیار اور اپنائیت ملی وہ اسے بھلا نہیں پائیں گے۔