لاہور : اداکارہ ریما ووٹ کاسٹ کرنے امریکہ سے پاکستان چلی آئیں

Rima

Rima

لاہور (جیوڈیسک)انتخابی میدان سجا تو فلمی ستارے بھی تبدیلی کے خواہاں نظر آئے۔ اداکارہ ریما بھی خصوصی ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے امریکہ سے پاکستان چلی آئیں۔ فلم سٹار صاحبہ اور ریمبو کی جانب سے دیئے گئے عشائیے کے موقعے پر فن کاروں کے جذبات کی عکاسی کر رہی ہیں۔

لاہور گلبرگ میں معروف فلم سٹار جان ریمبو اور اداکارہ صاحبہ کے ہاں ریما کے پاکستان آنے کی خوشی میں عشائیے کی تقریب منعقد کی گئی جہاں فلم انڈسٹری کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔ دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے فلمی ستاروں نے ملکی خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنے اور تبدیلی کی سوچ رکھنے والے سیاست دانوں کی حمایت کی۔

ریما کے اعزاز میں گیٹ ٹو گیدر میں فلمی دنیا کے ستاروں نے عوام سے ووٹ کی اپیل بھی کی اور کہا کہ انتخابی میدان سجا ہو اور ہر پارٹی کے امیدواران متحرک ہوں۔ لوگوں کے ہر دلعزیز فلمی ستارے بھی جب ووٹ کی اہمیت بیان کریں تو یقینا لوگ ملک کی ترقی اور تبدیلی کے لئے ضرور گیارہ مئی کو گھروں سے نکلیں گے۔