لاہور کے علاقہ کاہنہ میں موبائل کمپنیوں کے سیل مین دوکان داروں کو لوٹنے پر تل گئے

لاہور : زونگ ،وارد جاز اور یوفون کے سیل مین کئی کئی دن تک دوکانداروں کو لوڈ نہیں دیتے، زونگ کا سیل مین مبشر دوکانداروں سے لوڈ کے پیسے بھی لے جاتا اورچھ چھ مہینے لوڈ بھی نہیں کرتا۔ مبشر، عدنان پی سی او سے 1100 روپے اور بشارت کرانہ سٹور سے 2000 روپے آج سے چھ مہینے پہلے وصول کرچکا لیکن لوڈ ابھی تک نہیں کیا ۔عدنان پی سی او، والے نے بتایا کہ جب دوکاندار مبشر سے اپنے پیسے یا لوڈ مانگتے ہیں تو وہ بدتمیزی کرتا ہے۔

پچھلے دنوں جاز کمپنی کا سیل مین افتخار احمد دوکانداروں کے پیسے لے کر فرار ہوگیا تو کمپنی نے اُس کی جگہ مولوی شعیب کو سیل مین رکھ کر دوکان داروں کے گزشتہ پیسے بھی کور کر دئیے۔ دوکانداروں کے مطابق مولوی شعیب صرف جاز کا نہیں بلکہ تمام کمپنیوں کا لوڈ رکھتا ہے جس کی وجہ سے وہ تمام دوکانداروں کو لوڈ فراہم کرنے کے قابل نہیں ہے۔

پچھلے ایک مہینے سے مولوی شعیب جاز کمپنی کی طرف سے علاقہ میں بطور سیل مین کام کر رہا ہے لیکن آدھی سے زیادہ دوکانوں پر آج تک نہیں پہنچا۔ جب اُسے فون کرکے لوڈ کرنے کا کہا جاتا ہے تووہ کہتا ہے ابھی میرے پاس وقت نہیں ہے۔ وارد کے سیل مین ظفر کا حال بھی مولوی شعیب جیسا ہی ہے۔ علاقہ کے دوکانداروں کا کہنا ہے کہ اگر سیل مین اسی طرح تنگ کرتے رہے تو ہم لوڈ رکھنا چھوڑ دیں گے۔