لاہور: مرکز، پنجاب اور بلوچستان میں حکومت سازی، ن لیگ نے آج اجلاس بلالیا

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

لاہور(جیوڈیسک) لاہور حکومت سازی کے معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے مسلم لیگ ن کی پالیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہو گا، میاں نواز شریف صدارت کریں گے۔ آج کے اجلاس میں مرکز، پنجاب اور بلوچستان میں حکومت سازی،پہلے سو دن کی منصوبہ بندی، لوڈ شیڈنگ سے ریلیف اور بجٹ تجاویز پر گفتگو ہوگی۔

ذرائع کے مطابق مرکز میں جمعیت علمائے اسلام ف اور فنکشنل لیگ کے ساتھ اتحاد کے بارے میں بھی غور کیا جائے گا۔اجلاس میں مسلم لیگ ن کے نومنتخب ارکان قومی اسمبلی کے علاوہ سینیٹرز اور مرکزی اور صوبائی عہدیدار بھی شرکت کریں گے۔آج اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا کہ مستقبل میں اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ کس حکمتِ عملی کے تحت پیش آیا جائے گا۔