لاہور: شہر کے پارکنگ اسٹینڈز غیر ملکی کمپنیوں کو دینے کا فیصلہ

Parking Stands

Parking Stands

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں صفائی کا ٹھیکہ غیر ملکی کمپنی کے ہاتھ میں دینے کے بعد اب شہر کے تمام پارکنگ اسٹینڈز بھی غیرملکی کمپنیوں کے حوالے کر نے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

لاہور کے پارکنگ اسٹینڈز جرمنی اور سعودی عرب کی دو مختلف کمپنیوں کے حوالے کئے جائیں گے۔ یہ الاٹ منٹ سات سال کے لئے ہو گی۔ کارکردگی بہتر رہی تو معاہدے کی مدت بڑھ بھی سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ معاہدہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور اور جرمنی اورسعودیہ کی دونوں کمپنیوں کے مابین ہو گا۔ معاہدے کے تحت دونوں پارکنگ کمپنیاں عالمی معیار کی سروس فراہم کریں گی۔

جو کنٹریکٹرز اس وقت لاہور کے پارکنگ اسٹینڈز چلا رہے ہیں ان سے یہ اسٹینڈز واپس لے لئے جائیں گے۔پہلے مرحلے میں دونوں غیرملکی کمپنیوں کو 70 پارکنگ اسٹینڈز دیئے جائیں گے، جس کے بعد آہستہ آہستہ شہر کے تمام پارکنگ اسٹینڈز غیرملکی کمپنیوں کے حوالے کر دیئے جائیں گے۔