لاہور میں گہرے کالے بادل اور ٹھنڈی ہوائیں، موسم خوشگوار ہو گیا

Lahore Weather

Lahore Weather

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں صبح کا آغاز گہرے کالے بادل، تیز اور ٹھنڈی ہواوں سے ہوتے ہی موسم خوشگوار ہو گیا جس سے گرمی اور حبس سے تلملائے چہرے کھل اٹھے۔ لاہور میں علی الصبح تیز ہوائیں اور گہرے بادل چھا جانے سے موسم خوشگوار ہو گیا جس سے کئی روز سے پڑنے والی گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔

موسم خوشگوار ہوتے ہی بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے شکار شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔