لاہور، یوم انسداد ڈینگی کے موقع پر ٹان ہال مال روڈ پر ریلی

Mall Road Rally

Mall Road Rally

لاہور (جیوڈیسک) ڈینگی آگاہی مہم کیلئے لاہور کے مختلف مقامات پر واک کی گئی، شرکا نے ڈینگی وائرس کے خلاف بھرپور جدوجہد کے عزم کا اظہار کیا۔ یوم انسداد ڈینگی کے موقع پر ٹان ہال مال روڈ سے ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت صوبائی وزیر صحت خلیل طاہر سندھو اور ڈی سی او لاہور نے کی۔

ریلی کے شرکا نے ڈینگی وائرس کے خلاف آگاہی کے لئے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر ڈینگی سے بچا کیلئے اقدامات پر زور دیا گیا تھا۔ وزیر صحت نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب ڈینگی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے کمر بستہ ہے۔

عوام کو بھی حکومت کے شانہ بشانہ اس جدوجہد میں حصہ ڈالنا ہو گا۔یوم انسداد ڈینگی کے موقع پر لبرٹی چوک،صفا نوالہ چوک اور کوپر روڈ پر بھی واک اور ریلیاں منعقد کی گئیں۔