لاہور میں الیکشن کیلئے پولنگ اسکیم مکمل کر لی گئی

Election

Election

لاہور(جیوڈیسک)لاہور میں الیکشن کیلئے پولنگ اسکیم مکمل کر لی گئی،انتخابی ڈیوٹی کیلئے 30 ہزار افراد کی تعیناتی کاکام بھی حتمی مرحلے میں ہے ،ٹاون ہال لاہور میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی او لاہور رضوان محبوب نے بتایا کہ الیکشن ڈیوٹی کیلئے تیس ہزار پولنگ عملے کی تعیناتی کا مرحلہ تکمیل کے قریب ہے۔

پولنگ عملے میں پندرہ ہزار سے زائد افراد کا تعلق محکمہ تعلیم سے ہے، ڈی سی او نے بتایا کہ الیکشن کیلئے پولنگ اسکیم بھی مکمل کر لی گئی ہے،جس کے بعد شفاف الیکشن کیلئے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔