لاہور کے کئی علاقوں میں بجلی رات سے بند، شہری بلبلا اٹھے

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈئسک) کے کئی علاقوں میں بجلی رات بھر بند رہی۔ گرمی سے ستائے لوگوں نے شدید احتجاج کیا۔ لاہور کراچی گرمی میں اضافہ کے ساتھ ہی لاہور سمیت مختلف شہروں میں ایک بار پھر لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہو گیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں گلشن راوی، سمن آباد اور دیگر علاقوں میں بجلی رات بھر بند رہی۔ گرمی اور حبس سے تنگ لوگوں نے رات سڑکوں پر گزار دی۔

طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث یو پی ایس اور جنریٹروں نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا۔ لوگ حکمرانوں کو کوستے نظر آئے۔ لاہور میں دن بھر سورج آنکھیں دکھاتا رہا تو شام ڈھلے شدید حبس نے شہریوں کے پسینے نکال دئیے۔ رہی سہی کسر بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے پوری کر دی تو جگہ جگہ لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور ٹائروں کو آگ لگا کر خوب دل کی بھڑاس نکالنے لگے۔

گرمی کے ستائے افراد لوڈ شیڈنگ سے تنگ آکر نعرے لگاتے کینال روڈ پر آگئے۔ احتجاج کے احتجاج کے باعث کینال روڈ بلاک ہو گئی اور نہر پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین نے کینال روڈ سے وی سی ہاس کی طرف رخ کیا اور وہاں پہنچ کر ٹائروں کو آگ لگا کر زبردست نعرہ بازی کی۔

دوسری طرف ڈیفنس فیز فور، فیز فائیو، جوہر ٹان، اقبال ٹان اور شادمان کے مختلف حصوں میں بھی بجلی کی غیر اعلانیہ طویل بندش نے شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز کر دیا جبکہ شاہدرہ، ساندہ اور لوہاری گیٹ کے مکین احتجاج کرتے سڑکوں پر آگئے۔