لاہور میں جشن آزادی کی تیاریاں شروع

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) ماہ اگست شروع ہی لاہور کی مارکیٹیں اور بازار قومی پرچموں، جھنڈیوں اور بیجوں سے سج جاتی ہیں، رمضان اور مہنگائی کے باوجود لوگ جوش وخروش سے یوم آزادی منانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ پاکستان قائم ہوئے 66 سال بیت گئے ہیں لیکن پاکستانی قوم میں ہرسال یوم آزادی پہلے سے زیادہ جوش اور ولولے سے مناتی ہے، رمضان المبارک اور عید الفطر کے بعد جشن آزادی قوم کا منتظر ہے۔ اس عید کا نظارہ دکانوں اور مارکیٹوں میں سجے اور لہراتے پرچموں سے کیا جا سکتا ہے۔

کوئی سبز اور سفید رنگ کی عینک خرید رہا ہے تو کوئی بیجز پسند کر رہا ہے۔ بازاروں میں جشن آزادی کی اشیا خریدنے والوں کا رش ہے، انگوٹھی، چین، بریسلٹ، بیجیز، ماتھے کی پٹی، ٹوپی، غرض کوئی ایسی شے نہیں جس پر سبز ہلالی پرچم نہ بنا ہو!دکانداروں کا کہنا ہے کہ جشن آزادی عید سے کم نہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ اللہ پاکستان کو تاقیامت قائم رکھے، یہ ہماری جان، آن، شان اور پہچان ہے۔