لاہور: سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی گاڑی پر فائرنگ، اشتر اوصاف محفوظ

Advocate General

Advocate General

لاہور (جیوڈیسک) لاہور سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اشتر اوصاف کی گاڑی پر ڈاکووں نے فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق گارڈن ٹاون کے علاقے میں ڈاکو ایک خاتون کولوٹ رہے تھے اس دوران اشتراوصاف کے پولیس گارڈز نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو ڈاکووں نے فائرنگ کر دی۔

ڈی آئی جی آپریشنزرائے طاہر کے مطابق ڈاکووں کی فائرنگ سے اشتر اوصاف کی گاڑی پرایک گولی لگی، تاہم سابق ایڈووکیٹ جنرل محفوظ رہے۔ فائرنگ کے بعد ڈاکو موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے۔