لاہور ہائیکورٹ، سزائے موت کے قیدی کی سزا عمر قید میں تبدیل

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے سزائے موت کے قیدی محمد آصف کی سزا عمر قید میں تبدیل کر دی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے محمد آصف کی درخواست پر سماعت کی۔

محمد آصف کے خلاف 2008ء میں فیصل آباد میں فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کرنے کا الزام تھا۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت فیصل آباد نے 2011ء میں مجرم کو مجموعی طور پر چھ مرتبہ سزائے موت اور تیس لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے آصف کی درخواست پر چھ مرتبہ سزائے موت کی سزا کو ختم کرتے ہوئے اسے عمر قید میں تبدیل کر دیا ہے۔