لاہور میں تیز رفتار بس الٹ گئی،14 مسافر زخمی

Lahore

Lahore

لاہور(جیوڈیسک)لاہور میں سگیاں پل کے قریب تیزرفتار کوچ موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے الٹ گئی۔ حادثے میں 14 مسافر زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق لاہور سے ایک کوچ شرق پورجارہی تھی۔

جب سگیاں پل کے قریب پہنچی توسامنے سے آنیوالے موٹر سائیکل سوارکوبچاتے ہوئے الٹ گئی۔کوچ میں سوار چالیس میں سے14مسافرزخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے نجی اسپتال کردیاگیا۔زخمیوں میں چھ خواتین بھی شامل ہیں۔