لاہور: غیرت کے نام پر ماں بیٹی سمیت مختلف واقعات میں 5 افراد قتل

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں غیرت کے نام پر ماں بیٹی سمیت مختلف واقعات میں 5 افراد کو قتل کر دیا گیا ، تاہم کسی بھی واقعے کا کوئی ملزم گرفتار نہ ہو سکا۔ پولیس کے مطابق نصیر آبا د میں ملزم مدثر نے اپنے چچا ذوالفقار کی مدد سے ماں رخسانہ اور بہن کو بدچلنی کے شبہے میں تیز دھار آلے سے وار کر کے قتل کر دیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوایا۔ شفیق آباد کے علاقے میں فیاض عرف پھجا اور فیاض کرائے کی موٹر سائیکل کا تنازع حل کرانے گئے تھے کہ ملزم عمیر سے تلخ کلامی ہو گئی جس پر عمیر نے فائرنگ کر کے دونوں کو ہلاک کر دیا اور فرار ہوگیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ وفاقی کالونی جوہر ٹاؤن میں ایف آئی اے اہلکار اصغر کی لاش گھر سے برآمد ہوئی جسے نامعلوم افراد نے سر میں گولی مار کر قتل کیا تھا۔