لاہور : ڈاکووں کی فائرنگ سے چائینیز نژاد پاکستانی زخمی ہوگیا

Lahore

Lahore

لاہور(جیوڈیسک) کے علاقہ شادمان میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر چائینیز نژاد پاکستانی ڈاکوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔ ڈاکو نقدی لوٹ کرفرار ہوگئے۔ شادمان کے علاقہ میں دو ڈاکوں نے چائینیز نژاد پاکستانی مائیکل لیو کو لوٹنے کی کوشش کی اس دوران مزاحمت پر ڈاکوں کی فائرنگ سے وہ زخمی ہوگیا اور ڈاکو دس ہزار روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ مائیکل کو زخمی حالت میں سروسز ھسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی گئی۔

ڈی آئی جی آپریشنز رائے طاہر نے بتایا کہ مائیکل کی مال روڈ پر جوتوں کی دکان ہے۔ وہ دکان بند کرکے گھر واپس جا رہا تھا۔ اسکی ٹانگ پر گولی لگی ہے تاہم اسکی حالت خطرے سے باہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔