لاہور: سبزہ زار میں گھر کی چھت گرنے سے بھائی بہن زخمی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں سبزہ زار کے علاقے میں گھر کی چھت گرنے سے بھائی بہن زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال داخل کروا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق کھاڑک نالے کے قریب سبزہ زار کے مکان میں کرایہ دار علی شیر کے گھر کی بوسیدہ چھت گر گئی جس کے باعث اس کی 20 سالہ بیٹی روبینہ اور 12 سالہ بیٹا اعظم زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال پہنچا دیا گیا۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔