لاہور میں پی ٹی آئی کارکنان پر تشدد افسوس ناک ہے، وزیراعلی خیبرپختونخوا

Pervez Khattak

Pervez Khattak

پشاور (جیوڈیسک) وزیر اعلی خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے لاہور میں تحریک انصاف کے کارکنوں پر پولیس کے وحشیانہ تشدد اور گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اسے افسوس ناک قرار دیا ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے ایک بیان میں کہا کہ لاہور میں تحریک انصاف کے کارکنوں پر پولیس گردی قابل مذمت ہے۔

ان کہنا تھا کہ کارکنوں کو احتجاج کے آئینی حق سے روکنا اور انسانیت سوز تشدد اور گرفتار ی افسوس ناک ہے۔ وزیر اعلی نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے گرفتار کارکنوں کی رہائی کے احکامات کو خوش آئند قرار دیا۔