لاہور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

Rain

Rain

راوالپنڈی (جیوڈیسک) ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ لاہور ،اسلام آباد ،راولپنڈٰی اور دیگر شہروں میں بارش اور ہلکی بوندا باندی سے موسم سرد ہو گیا۔

لاہور اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں میں جاری ہلکی بونداباندی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں بارش کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ آج کم سے کم درجہ حرارت چودہ ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد رہے گا۔اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا تاہم خیبر پختونخوا ، بالائی پنجاب ، آذاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔دریں اثناء کوئٹہ سمیت کئی شہر میں بارش کے بعد موسم سرد ہو گیا۔

پنجگور میں 7، کوئٹہ میں 3 ، بارکھان میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آ ئندہ 12 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ ، قلات اور مکران ڈویژن میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔