لاہو، اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

Chance of rain upper areas

Chance of rain upper areas

اسلام آباد (جیوڈیسک) مون سون کی بارشوں نے ملک کے زیادہ تر حصے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، پشاور، کوہاٹ، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر مزید بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،ملک میں سب سے زیادہ گرمی دالبند ین میں پڑی جہاں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔