لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ، پانی کی قلت

Lahore Load Shading

Lahore Load Shading

لاہور(جیوڈیسک)لاہور سمیت مختلف شہروں میں طویل غیر اعلانیہ لوڈ شڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، صوبائی دارالحکومت کے بیشتر علاقوں میں رات دس بجے سے بجلی نہیں آئی۔ ماڈل ٹان، اقبال ٹان، جوہر ٹان، رنگ محل گڑھی شاہو، گلشن راوی، باٹا پور اور اسلام پورہ، ساندہ میں 8 گھنٹوں سے بجلی غائب ہے۔

پانی بھی نہیں آرہا جس کی وجہ سے شہریوں کو رات دہرے عذاب میں گذارنا پڑی۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ سیکٹرز آئی ٹین ٹو، جی سیون سمیت متعدد سیکٹرز میں 5 سے چھ گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

جبکہ راولپنڈی کے علاقے ڈھوک رتہ، موہن پورہ، ڈھوک جلال، راجہ بازار، سیٹلائٹ ٹائون، صادق آباد، ڈھوک کالا خان میں چار، چار گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ طویل لوڈ شیڈنگ سے جڑواں شہروں میں پانی کی قلت ہوگئی ہے جبکہ سخت گرمی اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے عوام سخت اذیت سے دوچار ہیں۔