ملک میں لاہوراسلام آباد اورکراچی کے علاوہ تمام ایئرپورٹس پرفلائٹس آپریشن بند

PIA

PIA

کراچی / اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں لاہور اسلام آباد اور کراچی کے علاوہ تمام ایئرپورٹس پر فلائٹس آپریشن بند کر دیئے گئے ہیں۔

کورونا وائرس کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم جاری کیا جس کے مطابق پاکستان میں لاہور، اسلام آباد اور کراچی کے علاوہ تمام ایئرپورٹس پر فلائٹس آپریشن بند ہوں گے۔

نوٹم کے مطابق بین الاقوامی پروازیں کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹ سے آپریٹ ہو گی۔

واضح رہے کہ معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کے 28 کیسز ہیں جب کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 5400 مریض ہلاک اور 71 ہزار مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔