لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش

Rain

Rain

لاہور (جیوڈیسک) لاہور اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔لاہور میں رات کو وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔اسلام آباد میں بادل کھل کر برسے یہاں پر 28 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کوئٹہ میں 10 ملی میٹر، دیر 9، مری8 ، بالا کوٹ 13، سیالکوٹ 18، اور لوئر دیر میں 17 میٹر بارش ہوئی۔پشاور میں موسلا دھار بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا۔

تیز بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا،، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں آج اور کل بھی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری رہے گا۔