لاہور: صحافی حسنین شاہ کو اجرتی قاتلوں کے ذریعے قتل کرایا گیا: ذرائع

Hasnain Shah Murder Case

Hasnain Shah Murder Case

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) لاہور میں دو روز قبل ہونے والے صحافی حسنین شاہ کے قتل کی تحقیقات میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق صحافی حسنین شاہ کے قتل کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ صحافی حسنین شاہ کو اجرتی قاتلوں کے ذریعے قتل کروایا گیا۔

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم عامر کی تلاش جاری ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم اسلام آباد بھیج دی گئی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا کہنا ہے کہ زیر حراست تین ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

یاد رہے کہ صحافی حسنین شاہ کو پیر کے روز پریس کلب کے باہر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔