لاہور اور سندھ میں آج گیس کی فراہمی بند رہے گی

Lahore Cng

Lahore Cng

لاہور(جیوڈیسک)گیس شیڈول کی تبدیلی کے بعد لاہور زون میں صنعتوں اور سی این جی سیکٹر کو آج گیس نہیں ملے گی۔ادھر سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز آج صبح ایک مرتبہ پھر 24 گھنٹوں کے لئے بند کئے جارہے ہیںیہ سلسلہ اپریل کے پورے مہینے میں جاری رہے گا۔

سوئی سدرن لاہور زون ون میں جمعرات کو گیس ملنا تھی لیکن اچانک نیا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اب صنعتوں اور سی این جی سیکٹر کو تین دن, جمعہ، ہفتہ اور اتوار گیس ملے گی۔ ادھر سندھ بھر میں ایک دن کے وقفے کے بعد سی این جی اسٹیشن آج صبح 8 بجے سے پھر24 گھنٹوں کے لیے بند کیے جا رہے ہیں۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ پریشر میں کمی کے باعث ہفتہ وار 3دن گیس کی فراہمی معطل کی جا رہی ہے اور یہ سلسلہ اپریل کے پورے مہینے جاری رہے گا۔