لاہور میں مطلع جزوی ابر آلود، بارش کا امکان

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، بارش کا بھی امکان ہے۔ لاہور میں علی الصبح ہلکی بارش کے بعد گرمی کی شدت میں قدرے کمی ہے، آسمان پر ہلکے بادلوں کا راج ہے۔ دن بھر سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی۔

اور بعض مقامات پر ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے تاہم رات کے وقت تیز بارش کا قوی امکان موجود ہے۔آج شہر میں کم سے کم درجہ حرارت چھبیس سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ چونتیس سینٹی گریڈ تک رہے گا۔