لاہور: وکلا اور انکم ٹیکس ملازمین کے درمیان تصادم، متعدد افراد زخمی

Lahore

Lahore

لاہور(جیوڈیسک)لاہور میں وکلا اور انکم ٹیکس ملازمین کے درمیان تصادم سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ ایڈیشنل کمشنر انکم ٹیکس فرخ نذیر کے پاس کچھ وکیل ری فنڈ کرانے آئے۔

انکم ٹیکس کمشنر کی طرف سے کاغذات مکمل کرکے لانے کا کہنے پر وکلا تلخ کلامی پر اتر آئے جس پر انکم ٹیکس کے عملے اور وکلا میں ہاتھا پائی شروع ہوگئی جس سے وکیل اور انکم ٹیکس عملے کے لوگ زخمی ہوگئے۔

وکلا نے انکم ٹیکس ہاس کے شیشے توڑ دیئے۔ دفتر کافی دیر میدان جنگ بنا رہا۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا۔