لاہور میں ہلکے بادلوں کیساتھ بوندا باندی کا امکان

Rain

Rain

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں بادل اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ کچھ روز سے مسلسل جاری ہے۔ جبکہ شہر کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سےبھی ہو جاتی ہے۔

آج دن کے زیادہ تر اوقات میں سورج کی حکمرانی قائم رہے گی جبکہ کہیں کہیں بادل بھی اپنا زور لگائیں گے۔ شہر کے مختلف حصوں میں بوندا باندی کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چھتیس اور کم سے کم ستائیس ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔