لاہور میں طویل لوڈشیڈنگ،شہری عذاب میں مبتلا

Lahore

Lahore

لاہور(جیوڈیسک) لاہور درجہ حرارت ہو 47 ڈگری سینٹی گریڈ اور بجلی غائب رہے 21 گھنٹے،گھر تو بن گئے دہکتے تندور،ایسے میں لاہوریے کیسے گھر بیٹھ سکتے ہیں، پنکھوں کو ساکت دیکھ کرغصہ توبہت آتاہے مگرٹھہرے بڑے دل والے۔سو انہوں نے راستہ ناپا شہر کے وسط میں سے گزرنے والی نہر کا، دن تو دن رات بھی یہ یہیں گزار رہے ہیں۔

کئی فیملیز پردے کا بھی احترام کرتی ہیں لیکن گرمی اور لوڈ شیڈنگ کا توڑ کچھ اور نظر نہ آیا تووہ بھی نہرپہنچ گئیں۔ بنیادی سہولتوں سے محروم متعدد لوگوں نے رات گلیوں میں گزاری۔بدترین لوڈشیڈنگ نے لاہور میں سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں،دستی پنکھے جھلتے لوگوں کودیکھ کرلگتا ہے یہ جدید دورنہیں پرانے زمانے میں جی رہے ہیں۔

اب تو لوگ یہ کہنا شروع ہو گئے ہیں کہ پہلے بجلی آتی تو تھی اب تو آتی ہی نہیں ، نگراں حکومت لوڈ شیڈنگ کے جن پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی ،نئے حکمران اس پر کب تک قابو پائیں گے شاید وہ بھی نہیں جانتے۔