لاہور: مون مارکیٹ میں بم کی افواہ، علاقے میں خوف و ہراس

 Moon Market Bomb

Moon Market Bomb

لاہور (جیوڈیسک) دو بار بم دھماکوں کا نشانہ بننے والی لاہور کی مون مارکیٹ اقبال ٹاون میں ایکبار پھر بم کی اطلاع پر دو گھنٹے سرچ آپریشن کیا گیا جس سے علاقہ میں شدید خوف ہراس پھیل گیا۔

پولیس کے مطابق ون فائیو پر نامعلوم شخص کی جانب سے اطلاع دی گئی کہ مون مارکیٹ میں واقع کسی بیوٹی پارلر میں بم رکھا گیا ہے جس سے مارکیٹ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاجروں نے دکانیں بند کر دیں۔ پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ مارکیٹ کی ایک ایک دکان چیک کی اور سٹالز کی تلاشی لی۔

اس موقع پر مارکیٹ کے تمام داخلی اور خارجی راستے ہر قسم کی آمدورفت کے لئے بند کر دیئے گئے اور تمام غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کر دیا گیا۔ پولیس اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کر کے مارکیٹ کی تلاشی لی گئی۔ دو گھنٹے کے سرچ آپریشن کے بعد مارکیٹ کو کلئیر قرار دیدیا گیا۔