لاہور: گردن پر ڈور پھرنے سے 4 سالہ بچہ شدید زخمی

Lahore Kite

Lahore Kite

لاہور(جیوڈیسک)لاہور میں گردن پر ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار 4 سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا۔چار سالہ عثمان اپنے والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا۔

جیسے ہی وہ شاہدرہ کے علاقے برکت ٹاون میں پہنچا پتنگ کی ڈور اس کی گردن پر پھر گئی۔ عثمان کو شدید زخمی حالت میں فوری طور پر میو اسپتال پہنچا دیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔