لاہور کو 4 کے بجائے دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

Lahore

Lahore

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) لاہور کو انتظامی اور مالی طور پر چار کے بجائے دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

لاہور کو انتظامی طور پر چار حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی لیکن کشمنر لاہور نے شہر کو چار حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز مسترد کر دی تھی۔

اب لاہور کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، شہر کو لاہور سٹی اور لاہور صدر کے نام سے دو حصوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ کی سربراہی میں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر لاہور نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں شہر کو دو حصوں میں تقسیم کرنے پر کام شروع کر دیا ہے۔

اب تحصیل فیروز والا کو بھی ڈسٹرکٹ لاہور میں شامل کرنے کی تجویز ہے۔