لاہور : ممکنہ جمعتہ الوداع کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں ممکنہ جمع الوداع کے لیے شہر میں سخت سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ چار ہزار اہلکاروں کو مختلف مقامات پر تعینات کیا جائے گا جبکہ اہم شاہراہوں پر ناکہ بندی کی جائے گی۔ صوبائی دارلحکومت میں ممکنہ جمع الوادع کے موقع پر شہر کے تمام تھانوں کی پولیس کو مساجد اور امام بارگاہوں پر تعینات کیا جائے گا۔

نماز کے لیے آنے والے افراد کو جامع تلاشی کے بعد مساجد میں داخل ہونے دیا جائے گا۔ ایس پی سیکورٹی کے مطابق امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے چار ہزار اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔ لاہور کی اہم شاہراہوں پر ناکا بندی سمیت شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔